جنیوا: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگر مختلف ممالک نے کورونا لاک ڈاؤن جلد ختم کیا تو ممالک میں لاک ڈاؤن سے قبل والی صورتحال پھر پیدا ہوجائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کے صحت کے دیگر شعبوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر بیماریوں کی ویکسین کی قلت ہو گئی، 21 ممالک میں لاک ڈاؤن اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر اہم ویکسینز کی قلت ہوچکی ہے۔
سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بچوں سے متعلق صحت کا شعبہ متاثر ہوا ہے، افریقا، مشرقی یورپ ، لاطینی امریکا اور بعض ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش ہے۔