اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث نو سر باز سرگرم ہو گئے، نوسربازوں نے شہریوں کو آن لائن لوٹنا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے تو اس دوران نو سر بازوں نے شہریوں کو آن لائن طریقے سے لوٹنا شروع کر دیا ہے، ایف آئی اے کو 10 کروڑ سے زائد مالیت کے فراڈ کی شکایات رپورٹ ہوئی ہیں۔
سائبر کرائمز ونگ کا کہنا ہے کہ آن لائن بینکنگ سے 5 کروڑ 55 لاکھ سے زائد کا فراڈ ہوا، موبائل بینکنگ سے 2 کروڑسے زائد، سوشل میڈیا پر 1 کروڑ20 لاکھ ہتھیائے گئے۔ فراڈ کے واقعات بہت زیادہ ہیں، رپورٹ کم ہوئے ہیں۔