اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر علوی کا کہنا ہے کہ خوشی ہوئی کہ مسجد کی انتظامیہ نےاحتیاطی تدابیرکے 20 نکات پرعملدرآمد کیا ہے۔
اسلام آباد کی مساجد میں حاضری کے بعد امام صاحبان کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں کہ 20 نکات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، البتہ ایک معاملہ کی طرف نشاندہی انتہائی ضروری ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کے بعض افراد بھی تراویح کی جماعت میں شامل تھے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ افراد سے مسجد میں جماعت ادا نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، مسجد کمیٹی اور باقی نمازیوں کو چاہیے کہ ان بزرگوں کو گھر پر نماز کیلئے قائل کریں۔