لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم سرور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا
لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری لاہور میں فرائض سر انجام دے رہے تھے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا ایک ہفتہ سے گلا خراب اور بخار تھا۔ 23اپریل کو کوروناٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے لیے گئے جس کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
دوسری طرف سیشن جج لاہور نے ضلع کچہری میں دو عدالتیں سیل کرنے کا حکم دیدیا، دونوں عدالتوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم سرور نے فرائض سر انجام دئیے۔
سیشن جج لاہور نے مزید 6 مجسٹریٹس کو ٹیسٹ کروانے کا حکم دیدیا، مجسٹریٹس خالد یعقوب، یوسف عبدالرحمن،عدیل انور، عامر بیٹیو اور امان اللہ کو ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، حتمی رپورٹ آنے تک مجسٹریٹس کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔