سندھ حکومت نے رمضان المبارک سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیں

Last Updated On 24 April,2020 09:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق تراویح نماز کی ادائیگی گھروں پر ہوگی، احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جبکہ کریانہ سٹور اور سبزی کی دکانیں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ تک کھلی رہیں گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ دودھ کی دکانوں کو رات آٹھ بجے تک کام کی اجازت ہوگی۔ افطار کے روایتی لوازمات، فروٹ چاٹ، سموسے اور پکوڑے کے سٹالز لگانا ممنوع ہوگا۔ تاہم ان کو ہوم ڈیلیو کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ شام پانچ بجے سے رات آٹھ بجے تک گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔ ریستوران کو شام پانچ سے رات دس بجے تک ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

ہوٹلز میں ٹیک اوے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہوم ڈیلیوری ڈرائیو تھرو سروس شام پانچ سے رات دس بجے تک کر سکیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عمومی کاروباری سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکٹ 2014ء کے سیکشن 4 کے تحت کارروائی ہوگی۔