نیشنل قومی بچت سکیمز میں منافع کی شرح میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

Last Updated On 24 April,2020 04:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے نیشنل قومی بچت سکیمز میں منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ منافع کی نئی شرح 24اپریل سے لاگو ہوگی ۔۔

تفصیلات کے مطابق شرح سود میں کمی کے باعث حکومت نے قومی بچت سکیمز کی شرح میں بھی کٹوتی کردی۔ حکومت نے دفاعی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.86 فیصد کمی سے 8٫54 فیصد، بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.92 فیصد کمی سے 10٫32 فیصد ہو گئی۔

بچت کھاتوں پر منافع کی شرح 1.60 فیصد کمی سے 7 فیصد ہو گئی جبکہ خصوصی بچت پر منافع کی شرح 3فی صد کمی سے 8 فیصد تک پہنچ گئی اور انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 2.28 فیصد کمی سے 8٫28 فیصد کردی ہے۔

منافع کی نئی شرح 24 اپریل سے لاگو ہوگی۔ قومی بچت اسکیمز میں شرح منافع میں کمی کی وجہ سے سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہوجائے گا۔
 

Advertisement