کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعہ کے روز دوپہر بارہ بجے سے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے اوقات کار کے دوران عوامی نقل وحرکت مکمل محدود ہوگی۔ پابندی سے مستشنیٰ دکانیں بھی تین گھنٹے بند رہیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات کے لیے پہلے سے اعلان کردہ احکامات پر عمل ہوگا۔