لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بھی فیشن میں بدل ڈالا، میچنگ ماسک کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق خوبصورتی ہو اداکاری کا میدان ہو یا پھرنفیس لباس کے انتخاب کا معاملہ عائزہ خان اپنے مداحوں کےدل موہ لینے کا گر خوب جانتی ہیں۔
میرے پاس تم ہو میں نمایاں کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کی ایسی ہی ایک خوبصورت جھلک اس وقت دیکھنے کو ملی جب وہ آج ٹی وی کی رمضان ٹرانسممیشن کی میزبان ریماخان کے شو میں شرکت کیلئے سٹوڈیو پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان، دانش تیمور کیساتھ ’مہر پوش‘ میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
اس دوران عائزہ نے انصب جہانگیر کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کادیدہ زیب لباس زیب تن کررکھا تھا۔ رائن تھامس کے میک اپ نے جہاں ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے وہیں لباس کے ساتھ میچنگ ماسک نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔
لباس اور ماسک کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اب تمام تر کپڑوں کے ساتھ میچنگ کے فیس ماسکس کی ضرورت ہے۔
عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اب تمام تر کپڑوں کے ساتھ میچنگ کے فیس ماسکس کی ضرورت ہے۔