خانیوال: ایمبولینس اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

Last Updated On 25 April,2020 02:36 pm

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال ایم فور موٹر وے آدھی والا کے قریب ایمبولینس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

خانیوال میں ایمبولینس میں مانسہرہ کا خاندان کراچی سے اپنے عزیز کی میت لیکر مانسہرہ جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ کا شکار ہوگیا، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، مرنے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو نے زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔