لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر کیشیئر قتل، ملزمان فرار

Last Updated On 23 April,2020 04:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر کیشیئر کو قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 3 ڈاکو سویٹ شاپ میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی، اس دوران فائرنگ سے کیشئر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔