کراچی میں چیکنگ کے دوران ایمبولینس سے بڑی تعداد میں گٹکا برآمد، 2 ملزمان گرفتار

Last Updated On 20 April,2020 09:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نیپئر میں دوران چیکنگ ایمبولینس سے بڑی تعداد میں گٹکا برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے حکام کے مطابق نیپئر کے علاقے میں شک کی بنیاد پر ایک ایمولینس کو روکا گیا۔ ایمبولینس میں مریض اسٹریچر پر لیٹا ہوا تھا اور اس کے قریب ایک آدمی بھی موجود تھا۔

ایمبولینس کی تلاشی کے دوران اسٹریچر کے نیچے سے گٹکے کی 4 بوریاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کا کہنا ہے گٹکا حب چوکی سے لوڈ کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔