فیروز والا: بچی کو اغواء کرنیوالا درندہ عوام نے پکڑ لیا، پولیس کے حوالے

Last Updated On 17 April,2020 05:35 pm

فیروز والا: (دنیا نیوز) بچوں کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والا درندہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم اشرف شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم حبیب چوک میں 10 سالہ بچی کو اغوا کر کے لے جاتا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قابو آگیا ۔ چار روز قبل ملزم نے گلی میں کھیلتی بچی رومان کو نشہ آور چیز کی مدد سے بیہوش کیا۔

بچی کو بوری میں ڈالتے دیکھ کر شہری کے شور پر اغوا کار بھاگ گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم اشرف کو امامیہ کالونی سے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ شاہدرہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔