آئی جی پنجاب کی ہدایت پر 123 انسپکٹرز کی مختلف ریجنز، اضلاع میں تعیناتی کے احکامات جاری

Last Updated On 17 April,2020 05:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر ترقی پانے والے 123 انسپکٹرز کی مختلف ریجنز اور اضلاع میں تعینات کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 اشفاق خان نے انسپکٹرز کی تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر ملک خالد محمود، انسپکٹرظفر اقبال، انسپکٹر نذیر احمد اور انسپکٹرمحمد ارشد کوتبادلوں کے بعد سی سی پی او آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

انسپکٹرافتخار احمد، انسپکٹر دلبر خان اور انسپکٹر محمد شفیق کا ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔ انسپکٹر اختر پنوں اور انسپکٹرمحمد سلیم ٹریننگ کو ہیڈ کوارٹرز لاہور جبکہ انسپکٹر عاصم رفیع کا تبادلہ پی سی ہیڈ کوارٹر فاروق آباد کیا گیا ہے۔

انسپکٹر محمد سرور اور انسپکٹر مبارک علی کو ریجنل آفس فیصل آباد، انسپکٹر محمد عمران بابر کو سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر پنجاب جبکہ انسپکٹر اخترعلی کو ریجنل آفس گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔