فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایمبولینس کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنے کا بڑا سکینڈل پکڑا گیا، اعلیٰ پولیس افسران کی سربراہی میں پولیس نے دو کلو منشیات پکڑ لی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے دو کلو منشیات برآمد کر لی، برآمد کرنے والی منشیات میں چرس اور پونڈے شامل ہیں، منشیات سپلائی کرنے کے لیے ایمبولینس استعمال کی جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ظفر عرف ظفری ایمبولینس میں منشیات لے کر آ رہا تھا، منشیات فروش اپنے ساتھی ایمبولینس ڈرائیور شمشاد کے ہمراہ فیصل آباد سے جڑانوالہ آ رہا تھا۔
ڈی ایس پی انور سعید کا کہنا تھا کہ گرفتار منشیات فروش ظفر عرف ظفری ریکارڈ یافتہ ملزم ہے، گرفتار منشیات فروش سے 300 پونڈے بھی برآمد ہوئے۔
سی پی او سہیل چودھری نے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کی کارکردگی کو سراہا ہے، ایمبولینس گاڑی کی اجازت دینے والوں کے گروہ کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔