لاہور: (دنیا نیوز) چغتائی لیب انتظامیہ نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ذاتی کاوش پر روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے 60 سال سے زائد کے پہلے 100 مشتبہ مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چغتائی لیب کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور کہا کورونا وائرس کا تشخیصی ٹیسٹ کروانے والے عام عوام کیلئے 50 فیصد رعایت کے اعلان پر چغتائی لیب انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینے میں نجی سکیٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کورونا وائرس پر قابو پانے تک چغتائی لیبز کی تشخیصی ٹیسٹوں پر 50 فیصد رعایت جاری رہے گی۔