لاک ڈاؤن میں گھر پر دل لگانے کیلئے کرسٹیانو رونالڈو اور اردن کی جوڈو فائٹر کے نئے آئیڈیاز

Last Updated On 14 April,2020 11:50 am

لزبن: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر کیسے دل لگائیں، سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور اردن کی جوڈو فائٹر نے نئے آئیڈیاز دے دیئے، بچوں کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتے ہوئے ان کا ٹریننگ کرنا توجہ کا مرکز بن گیا۔

موذی وائرس کے ڈر اور لاک ڈاؤن میں گھر پر وقت کیسے گذاریں، مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بتا دیا، ہردلعزیز کھلاڑی کی بچوں سے اٹکھیلیاں کرتے ہوئے ٹریننگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اردنی جوڈو فائٹر نے سہولیات کی عدم دستیابی میں ٹریننگ کی مثال قائم کر دی، ہادیل علامی نے گھر پر صوفہ پھر پانی کی بوتل اٹھا کر، بچی کو بٹھا کر ویٹ ٹریننگ کی۔

وبائی مرض کے بچاؤ دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے گھروں کو ہی ٹریننگ سنٹر بنا لیا ہے۔