اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 716 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 96 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2826، سندھ میں 1452، خیبر پختونخوا میں 800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان میں 233، اسلام آباد میں 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 69 ہزار 928 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3157 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1378 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96 ہوگئی۔ سندھ میں 31، پنجاب میں 24، خیبر پختونخوا میں 35، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔