نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 358 ہو گئی، متاثرین کی تعداد ساڑھے دس ہزار سے تجاوز کر گئی، ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کر دی ہے، قوم سے خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ایک چیلنج ہے، ہر بھارتی شہری کو تین مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔
بھارت بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 10 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 358 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔