حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے: فیاض الحسن

Last Updated On 14 April,2020 12:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، پنجاب حکومت کورونا کے سدباب کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیان میں کہا سپریم کورٹ کا بزدار حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، معزز جج صاحبان نے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق آئندہ بھی علاج معالجے اور پروٹیکشن کیلئے استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، سپریم کورٹ کے حوصلہ افزاء ریمارکس کی روشنی میں پنجاب حکومت کورونا کے سدباب کے لئے مزید موثر انداز میں اقدامات کرتی رہے گی۔