'کورونا معاملے پر وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے'

Last Updated On 14 April,2020 12:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا معاملے پر وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے، میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں کو چور کہنے سے قومی یکجہتی نہیں ہوسکتی۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا بیان میں کہنا تھا ملک اس وقت وزیراعظم کی طرف دیکھ رہا ہے، صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے مل کر معاشی، ریلیف حکمت عملی دینا ہوگی، قومی یکجہتی کیلئے ذہنی طور پر ملک کا وزیراعظم بننا ہوگا، لاک ڈاؤن کیساتھ متبادل معاشی اور ریلیف حکمت عملی بنانا ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا ملک کو اس وقت قومی یکجہتی، اتحاد کی ضرورت ہے، اس وقت ایک وژن اور پورے پاکستان کیلئے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے، حکومت کی ساری توجہ ڈاکٹرز، طبی عملے، مزدور، دیہاڑی دار کی طرف ہونی چاہیے۔