واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ایک روز میں مزید 1535 افراد ہلاک ہو گئے، عالمی وبا سے مرنے والے امریکیوں کی تعداد 23 ہزار 640 تک جا پہنچی، نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
امریکا میں کورونا کی وجہ سے صورتحال خوفناک، 24 گھنٹے میں مزید 1535 افراد لقمہ اجل بن گئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 23640 ہو چکی ہے۔
نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے جہاں 671 نئی ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد دس ہزار سے بڑھ گئی۔ نیوجرسی میں 2400 اور مشی گن میں تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
امریکا میں پانچ لاکھ 86 ہزار 941 افراد عالمی وبا کاشکار ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وبا سے نمٹنے کے لیے ٹھیک اقدامات کیے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال کا ذمہ دار آلات کی کمی اور 50 ریاستوں کے گورنرز کو ٹھہرا دیا۔