لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھنے لگے، مزید 4 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 13 April,2020 10:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر مزید 4 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 

لاہور کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر کے جن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں اب تک 90 مریض اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

شہر کے جن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان میں گلشن راوی اور سکندریہ کالونی کی مزید چار گلیاں شامل ہیں۔ خیال رہے رائیونڈ، سکندریہ اور مکھن پورہ کے بعد دو روز قبل 10 علاقے سیل کئے گئے تھے۔ سیل ہونے والے 13 علاقوں میں سکریننگ کا عمل جاری ہے، ان علاقوں کو چودہ دن کے لئے سیل رکھا جائے گا۔
 

Advertisement