آئی ایم ایف نے کورونا سے متعلق مختلف ممالک کا پالیسی ٹریکر بنا لیا، پاکستان بھی شامل

Last Updated On 14 April,2020 01:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کا پالیسی ٹریکر بنایا ہے جس میں کورونا وائرس سے کے نمٹنے کیلئے اقدمات کا ذکر کیا گیا ہے، فہریست میں پاکستان بھی شامل ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے پالیسی ٹریکر کے مطابق اس وقت تک 193 ممالک نے ہنگامی اقدامات اٹھائے، پاکستان سے متعلق کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مختلف اقدامات اٹھائے، بین الاقوامی پروازیں اور سرحدیں بند کی گئی، مختلف شہروں میں لاک ڈاون اور اسکول بند کیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومتوں نے 23 مارچ سے فوج سے مدد طلب کی۔

معاشی اقدامات سے بتایا گیا ہے کہ 1200 ارب روپے کا پیکیج کا اعلان کیا گیا، این ڈی ایم اے کو آلات کی خریداری کے لئے 25 ارب روپے دیے گئے، حکومت نے 100 ارب روپے کا امدادی فنڈ بھی قائم کیا، اسٹیٹ بینک نے دو مرتبہ شرح سود میں کمی کااعلان کیا، نجی شعبے کے لئے اصلاحات کا بھی اعلان کیا گیا۔
 

Advertisement