سندھ میں کورونا کے 66 نئے کیس، اموات کی شرح 2.3 فیصد ہو گئی: مراد علی شاہ

Last Updated On 14 April,2020 01:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورنا کے 66 نئے کیسز سامنے آ گئے، 4 مزید اموات کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اموات کی شرح 2.3 ہوگئی، موبائل ٹیم کے ذریعہ کچی آبادیوں میں 1700 ٹیسٹ کئے، جن کا رزلت کل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 671 مریض گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں، 58 مریض آئیسولیشن مراکز، 227 ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، آج مزید 8 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔
 

Advertisement