18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ہسپتالوں کیلئے کیا کام کیا ؟ علی زیدی

Last Updated On 14 April,2020 03:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ہسپتالوں کیلئے کیا کام کیا ؟ لاڑکانہ اور اندرون سندھ میں صحت کی ناکافی سہولیات ہیں، گھوٹکی سے خیرپور تک کسی ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہیں۔

کراچی میں وفاقی وزیر علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تمام احساس پروگرام کے تحت ایمرجنسی کیش سینٹرز کا دورہ کروں گا، مستحقین میں 144 ارب تقسیم ہونگے، روزانہ اجرت کمانے والوں کا سب سے زیادہ نقصان ہوا جس کی تلافی کریں گے، پورے ملک میں تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا امریکا میں 50 ریاستیں ہیں جہاں ہر ریاست کے مختلف حالات ہیں، اسی طرح پاکستان میں بھی ہر صوبے کے حالات مختلف ہیں، پاکستان میں کورونا سے اتنی بری طرح متاثر نہیں ہوا، صوبے کو چاہیے تھا اندرون سندھ کے کسی ایک ہسپتال میں وینٹی لیٹر فراہم کر دیتے، جس کے بچے کو دودھ نہیں ملتا وہ دکان بھی توڑ دے گا، لوگوں کو بھوک سے مرنے سے بچانا ضروری ہے۔
 

Advertisement