نیب کا وزیر اعظم کے کورونا فنڈ میں 46 لاکھ روپے جمع کرانے کا فیصلہ

Last Updated On 14 April,2020 02:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے وزیراعظم کے کورونا فنڈ میں 46 لاکھ روپے بطور عطیہ جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق نیب کے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران 3 دن کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دیں گے، گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے نیب افسران 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے، گریڈ 1 سے 16 تک کے نیب ملازمین ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، نیب افسران و ملازمین کورونا سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
 

Advertisement