کورونا وائرس: ٹرین آپریشن معطل، ریلوے کو 2 ارب 25 کروڑ سے زائد کا نقصان

Last Updated On 14 April,2020 03:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہونے کے بعد ریلوے کو 2 ارب 25 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوگیا۔ وفاقی حکومت نے ریلوے کو 6 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

1670 قلی، 200 سٹیشنوں پر سٹالز، ڈائننگ کاروں، لگیج وینز کی بندش سے 2000 افراد بےروزگار ہوگئے، ریلوے سے منسلک ڈائننگ کار و لگیج وینز ٹھیکیداروں سمیت دیگر کنٹریکٹرز کو بھی کروڑوں کا نقصان ہوا، ریلوے سسٹم پر چلنے والی 142 مسافر ٹرینوں سے ریلوے کو ماہانہ 3 ارب آمدنی ہوتی ہے۔

پارسل بکنگ سے ریلوے کی ماہانہ آمدنی 5 کروڑ روہے ہے، 24 مارچ سے ٹرین آپریشن بندش سے ریلوے کو 20 روز میں 2 ارب روپے کا نقصان ہوا، 20 روز کے دوران پارسل بکنگ کی بندش اورکمرشل سرگرمیاں بند ہونے سے سنڈری آمدنی میں سے تقریبا 25 کروڑ کا نقصان ہوا، 24 مارچ سے 24 اپریل تک ٹرین آپریشن بندش سے ریلوے کو 4 ارب سےزائد نقصان ہوگا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 6 ارب کی رقم ریلوے ملازمین کی تنخواہ، پنشن، فیول، یوٹیلیٹی پر خرچ کی جائے گی۔
 

Advertisement