مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر نے مبینہ طور پر موت کی نیند سلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں لو میرج کرنے والے شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، قتل کرنے کے بعد ظالم شوہر نے بیوی کی میت کو رات کی تاریکی میں بغیر نماز جنازہ پڑھائے اور بغیر کفن پہنائے دفنانے کی کوشش کی۔
رات ایک بجے لوگوں نے دو افراد کو قبرستان میں میت لے جاتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، اصل حقائق سامنےلائے جائیں گے، ملزم نے ایک سال قبل لڑکی کو گھر سے بھگا کر پسند کی شادی رچائی تھی۔