لاہور: کارخانے پر چھاپہ، لاکھوں روپے کا جعلی سینی ٹائزر و سامان قبضہ میں لے لیا گیا

Last Updated On 13 April,2020 06:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے وحدت روڈ میں گھر پرجعلی سینی ٹائزر بنانے والے کارخانہ پر چھاپہ مارا گیا، لاکھوں روپے کا جعلی سینی ٹائزر و سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا کی سر براہی میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب کی سربراہی ٹیم نے چھاپہ مارا اور لاکھوں روپے کا سینی ٹائزر و سامان قبضہ میں لیکر سر بمہر کردیا۔ کارروائی کے دوران موقعہ پر ملزم شان محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

محکمہ ایکسائز بھی جعلی سینی ٹائیزر بنانے والوں کے خلاف متحرک ہو گیا اور دوسری جانب ای ٹی او ایکسائز 1 شہزاز سندھو اقر ای ٹی او ایکسائز 2 سفیر عباس نے ٹیمیں تشکیل دے دی۔

انسپکٹر قمر شاہ کی سربراہی میں ٹیمیں سینی ٹائیزر بنانے والی کمپنیوں کو چیک کریں گی، محکمہ ایکسائز نے سینٹی ٹائیزر بنانے کے لئے جن کمہنیوں کو الکحول کے لائسنس جاری کئے تھے انہیں بھی چیک کیا جائے گا ۔

ایکسائز کے لائسنس کے بغیر جو کمپنیاں سینی ٹائیزر بنا رہی ہیں ان کا فارمولا چیک کیا جائے گا۔ایکسائز لائسنس کے بغیر کمپنیوں کے پاس الکحول کہاں سے آیا یہ بھی چیک کیا جائے گا ٹیمیں کل سے شیر بھر میں کارروئیاں کریں گی۔