فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے مظفر کالونی میں گھریلو جھگڑے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد کے علاقے کے رہائشی اسلم کی رہائشگاہ پر گھریلو جھگڑے کو ختم کروانے کیلئے پنچائت جاری تھی کہ اسی دوران رحمن نامی نوجوان نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کر دی۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں اسلم اور رحمن جاں بحق جبکہ عبدالرحمن بٹ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال بھجوایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔