کراچی: درخشاں پولیس نے بنگلے میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ڈاکو گرفتار

Last Updated On 07 April,2020 12:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں درخشاں پولیس نے بنگلے میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ اطلاع ملنے پولیس نے گھر سے تلاشی کے دوران دو ڈاکووں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

پولیس کے مطابق شہری نے درخشاں میں بنگلے میں ڈکیتوں کی موجودگی کی اطلاع دی۔ بنگلے کی تلاشی کے دوران باتھ روم سے ایک ڈکیت کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈکیت کو اسلحے سمیت گرفتار کیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ ڈکیتوں کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔