منچن آباد: (دنیا نیوز) لالچ نے خون سفید کر دیا۔ بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بھائی کو مار ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقے موضع جیوے والا میں لالچ نے خون سفید کر دیا، طفیل سیال نامی شخص نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بھائی محمد انور کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق طفیل نے اپنے بھائی انور کو کسی کے وار کر کے قتل کر دیا، مقتول انور کی گردن پر کسی کے پے درپے وار کئے گئے۔ 0
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر چل رہا تھا، وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔