اوکاڑہ: نیب کا جعلی افسر بن کر کورونا فنڈز اکٹھا کرنے والے ملزم کو عوام نے پکڑ لیا

Last Updated On 03 April,2020 03:10 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تعداد بڑھنے کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے کورونا ریلیف فنڈز میں لوگ سادہ شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہو گئے، اوکاڑہ میں نیب کا جعلی افسر بن کر فنڈز اکٹھا کرنے والے کو عوام نے پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں نیب کا جعلی افسر بن کر فنڈ اکٹھا کرنے والے کو عوام نے پکڑ لیا. ارسلان نامی شخص خود کو نیب کا نمائندہ بتا کر لوگوں کرونا کے لیے فنڈ اکھٹا کر رہا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نیب کا جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا۔

دوسری طرف حجرہ شاہ مقیم میں وزیراعلی انصاف امداد پروگرام کے فارم فروخت کرنے والے گروہ کیخلاف پولیس نے کارروائی کی۔ شہریوں کو امداد دلانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والی گینگ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس نے مرکزی ملزم اعظم سمیت تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
 

Advertisement