مستحق افراد کیلئے ‘’وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکج’’ حاصل کرنے کا طریقہ

Last Updated On 01 April,2020 07:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے انسان دوست ویژن کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے ‘’وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکج’’ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکج کے تحت 10 ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبے کے 25 لاکھ خاندانوں کو 4 ہزار روپے فی خاندان مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری غریب اور مستحق افراد کیلئے گھر بیٹھے امداد کے حصول کا طریقہ کار یہ ہے۔

تمام مستحق افراد 8070 پر اپنے ذاتی کوائف (imdad، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، نام) بذریعہ میسج بھیجیں۔

گوگل پلے سٹور سے انصاف امداد ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.pitb.gov.insafimdad&hl=en

ویب سائٹ پر موجود فارم پر کریں۔

https://insafimdad.punjab.gov.pk

درخواستوں کی وصولی کا آغاز یکم اپریل سے کر دیا گیا ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکومت پنجاب کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ معلومات اور رہنمائی کیلئے 042 9903 0120 پر کال کر سکتے ہیں۔  

دوسری جانب وبا کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے ‘’وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020’’ قائم کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بینک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: ‘’786 786 4162’’ پر بجھوائیں۔ اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں۔

nbp.com.pk/COVIDFUND/index.aspx
 

Advertisement