سربراہ پاک بحریہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ

Last Updated On 31 March,2020 02:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں تنخواہیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دینگے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل اور کموڈور سطح کے افسران تین دن کی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے، دیگر تمام افسران دو دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ ایک روز کی تنخواہ عطیہ کرے گا۔
 

Advertisement