لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں یہ عہد کرتی ہوں کہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور لوگوں کی امداد کے لئے قائم کئے گئے ریلیف فنڈ میں عطیہ دوں گی۔
وزیراعظم پاکستان کی اپیل کے حوالے سے معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں کہا کہ اس جنگ میں ہم سب خلوص نیت کے ساتھ عطیہ کرینگے۔
I pledge to donate to @ImranKhanPTI COVID-19 Pandemic Relief Fund.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 1, 2020
Anything in anyone’s capacity will make a difference. May we truly see relief for all. InshAllah. https://t.co/gNzVzQMhzL
ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پراپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ وقت ساتھ مل کر چلنے کا ہے اور وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیہ کر کے اس جنگ میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔
خیال رہے گزشتہ دنوں قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا تھا کہ وہ آگے آئیں اور فنڈ میں عطیات دیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ (یہ فنڈ) ان لوگوں کی مدد کے لیے استعمال ہوگا جنہیں لاک ڈاؤن نے مشکل میں ڈال دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ جو لوگ اس فنڈ میں عطیات جمع کروائیں گے انہیں ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے گا جبکہ اس رقم کو ایک کروڑ 50 لاکھ ضرورت بندوں کو کھانا اور رقم فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔