اوکاڑہ: قتل و ڈکیتی سمیت وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 5 کارندے گرفتار

Last Updated On 03 April,2020 01:44 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں دیپالپور پولیس کی بڑی کارروائی، قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے سرغنہ اللہ دتہ موہل سمیت پانچ کارندے گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈی ایس پی دیپالپو سرکل عابد حسین ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں خوف اور دہشت کی علامت بن جانے والے اللہ دتہ موہل ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ کارندے گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ، بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

عابد حسین ظفر نے کہا کہ گرفتار ملزمان دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے والوں پر فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے، ملزمان نے مسافر بس سمیت متعدد افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے ہوئے لوٹا تھا۔

گرفتار ملزمان میں سرغنہ اللہ دتہ، عمران عرف شوکی، مشتاق محمد زاہد اور افضل شامل ہیں، ڈی ایس پی عابد حسین ظفر نے اس گینگ کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او محمد اختر خان اور دیگر پولیس جوانوں کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔