کراچی: پولیس اہلکار کے قتل اور جرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Last Updated On 29 March,2020 10:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے اہلکار کے قتل اور دیگر جرائم میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان ناگن چورنگی پر 19 مارچ کو پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ ملزم شمروز نے دوران ڈکیتی پولیس اہلکار جعفر حسین کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شمروز کے دو ساتھی اقبال اور ریحان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتار ملزم شمروز نے پولیس اہلکار کے قتل کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

ملزمان اس سے قبل بھی کئی بار جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے 3 پستول، چھینے گئے موبائل فون اور 16 ہزار روپے اور چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔