سکھیکی: پولیس مقابلے کے دوران دو بھائیوں کے قاتل ڈاکو مارے گئے

Last Updated On 27 March,2020 04:18 pm

سکھیکی: (دنیا نیوز) سکھیکی میں نسوال کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو بھائیوں کے قاتل دو ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو جلال پور بھٹیاں سے دو بھائیوں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت زوہیب اور حامد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

پوسٹمارٹم سمیت دیگر قانونی کارروائی کے بعد ڈاکووں کی لاشیں ورثا کے سپرد کی جائیں گی۔