سیدوالا: (روزنامہ دنیا) دوست سے شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بڑا گھر کے رہائشی ولایت علی کی فیملی تھانہ سید والا کے گائوں موضع مدو میں اپنے رشتے داروں کے ہاں آئی ہوئی تھی، اسی فیملی کا غلام رسول اپنی بہن عذرا بی بی کی شادی اپنے دوست طیب ڈوگر کے ساتھ کروانے کا خواہشمند تھا۔
گزشتہ شام ملزم غلام رسول نے اپنے دوست طیب کی موجودگی میں اپنی بہن کو طیب کے ساتھ شادی کرنے کا کہا بہن نے انکار کردیا جس پر بہن بھائی میں تلخ کلامی ہو گئی، اس دوران طیب نے پسٹل نکال کر عذرا بی بی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، غلام رسول اور طیب ڈوگر موقع سے فرار ہو گئے، تھانہ سید والا پولیس نے ولایت علی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا۔