لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ڈی ایس پی سے ایس پی عہدہ پر ترقی پانے والے افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے 21 پولیس افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ساجد حسین کو ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد، حبیب اللہ خان کو ایس بھی سپیشل برانچ بہاولپور، حق نواز کو ایس پی سپیشل برانچ ساہیوال، ملازم حسین کو ایس پی ساہیوال ریجن لگا دیا گیا۔
فرحت حمید قریشی کو ایس پی آر آئی بی بہاولپور، ناصر باجوہ کو ایس پی جڑانوالا، طارق محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور، محمد مسعود کو ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ، شمس الحق درانی کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔
محمد اویس ملک کو ایڈیشنل ایس پی قصور، اشر ف اعوان کو ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤ الدین، عطا الرحمان کو ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال، بہار شاہ کو ایس پی پی ایچ پی ڈی جی خان، ظہیر احمد کو ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی سپیشل برانچ لگایا گیا ہے۔
مطیع اللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی، قاسم خان کو ایس پی سیکورٹی تھری لگا دیا گیا، فرخ حفیظ کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
ظفر عباس کو ایس پی لیگل فیصل آباد، افضل نذیر کو ایس پی ہیڈ کوآرٹر پی ایچ پی پنجاب، غلام حسین کو ایس پی گوجرانوالا لیگل اور طارق عزیز ایس پی ہیڈ کوآرٹر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔