لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے سروسز ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن سروس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا مشکل وقت میں سیاست سے بالاتر ہونے کی ضرورت ہے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے بات کی، لوگ ٹیلیفون پر ڈاکٹرز سے مشورے لے رہے ہیں، نجی و سرکاری میڈیکل کالجز میں میڈیکل سینٹر قائم کر رہے ہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر کرونا کو شکست دیں گے، ٹیلی میڈیسن کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں، سیاست کیلئے ساری زندگی پڑی ہے، آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز میں بھی ایڈوائس سینٹر کھولیں گے، یو کے میں وائرس آنے سے پہلے پاکستان آگیا تھا۔