کرونا کیخلاف قومی جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت: ڈاکٹر ظفر مرزا

Last Updated On 20 March,2020 10:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف قومی جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، برے وقت کیلئے ہمیشہ تیاری ہونی چاہیے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات ہونے چاہئیں، صورت حال تبدیل ہونے پر حکمت علی طے کریں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کیخلاف قومی جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا، کرونا کیخلاف قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا، کرونا سے نمٹنے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، ڈاکٹرز حوصلہ بلند رکھیں، کرونا سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹرز کو تربیت دی جائے گی، ایک ہفتے میں ڈاکٹرز کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا کرونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کوشش کر رہی ہے، ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔