اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔
Despite global pandemic of COVID 19, we remain committed to supporting our Afghan brothers & sisters. I have given instructions to open the Chaman-Spinboldak border & let trucks crossover into Afghanistan. In time of crisis, we remain steadfast with Afghanistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2020
افغان عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چمن سپن بولدک سرحد کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہے، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔