پشاور: (دنیا نیوز) دعا منگی اغواء کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان سندھ پولیس کو مطلوب تھے۔
تفصیلات کے مطابق پشاورپولیس نے سندھ پولیس کیساتھ مل کر دعا منگی اغواء کیس میں مطلوب 2 ملزموں کو گرفتار کرا دیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،
پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ خزانہ کے علاقے لنڈے سڑک میں اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران سندھ پولیس دعا منگی اغواء کیس میں مطلوب وسیم راجہ اور کامران چھوٹو اور محمد طارق کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتارملزمان کا تعلق کراچی سے ہے،ملزمان نے دعامنگی کی رہائی کےعوض 50لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو کر پشاور فرار ہوئے تھے۔
کارروائی میں ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔