سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دس ہزار لیٹر دودھ ضبط، کولڈ اسٹوریج ایریا سیل

Last Updated On 19 March,2020 01:03 pm

کراچی: (دنیا ن نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، دس ہزار لیٹر دودھ ضبط کرکے کولڈ اسٹوریج ایریا کو سیل کر دیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ویجلینس اینڈ انفورسمنٹ ونگ نے پان منڈی نگار سینماء کے قریب کولڈ سٹوریج میں کارروائی کی۔ ڈائیریکٹر آپریشن امتیاز علی کی سربراہی میں کی جانے والی کارروائی میں دس ہزار لیٹر دودھ ضبط کر لیا۔ کولڈ اسٹوریج ایریا کو عارضی طور پر سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

ترجمان ایس ایف اے کے مطابق کولڈ اسٹوریج ایریا میں کئی روز پرانا فروزن دودھ اسٹور کیا گیا تھا جس پرپابندی ہے۔ یونٹ میں صفائی ستھرائی کی نہایت ناقص صورتحال تھی، کیڑے مکوڑے، چھپکلیاں اور دیگر حشرات بھی اسٹوریج ایریاء میں موجود پائے گئے۔ دودھ میں یوریا، نمک، سرف اور دیگر کیمیکلز کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔ کیمیکل ڈرمز بھی زیرِ استعمال تھے، نیز سراغ پزیری کے ریکارڈ بھی موقع پر موجود نہیں تھے۔