شیخوپورہ: ڈاکووں نے موٹروے پر درخت پھینک کر 10 سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا

Last Updated On 18 March,2020 09:28 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں ڈاکوؤں نے موٹروے پر درخت پھینک کر 10 سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ کر کے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شیخوپورہ میں موٹروے پر کالاشاہ کاکو انٹرچینج کے قریب درجن سے زائد ڈاکوؤں نے کٹے ہوئے درخت پھینک کر ناکہ لگا لیا اور 10 سے زائد گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی، موبائل فون چھین لیے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے آٹومیٹک رائفلز سے شدید فائرنگ کی اور مسافروں کی طرف سے شیشے نہ کھولنے پر متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ مسافروں نے موٹروے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔