کراچی: پانچ سو روپے نہ دینے پر خواجہ سرا نے نوجوان کا قتل کردیا

Last Updated On 15 March,2020 07:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ویسٹ زون پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ پانچ سو روپے نہ دینے پر خواجہ سرا نے نوجوان کا قتل کردیا۔ لاش گزشتہ روز منگھو پیر کے علاقے سے ملی تھی۔

پولیس کے مطابق نوجوان اویس کے قتل میں ملوث خواجہ سرا اور دو دوستوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ سرا انجم نے 500 روپے نہ دینے پر اویس کو دوستوں کے ساتھ مل کر مار ڈالا تھا۔

پولیس نے تفتیش میں پتا چلایا کہ قتل کے بعد اویس کی لاش کو خواجہ سرا نے اپنے گھر میں چھپا دیا تھا اور خود پنجاب فرار ہو گیا۔ ملزم واپس آ کر لاش پھینکنے لگا تو گرفتاری عمل میں آئی۔

خواجہ سرا کی نشاندہی پر مقتول کے دوست وقار اور دلاور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو مسخ کر دیا تھا اور جلانے کی بھی کوشش کی گئی۔ ویسٹ پولیس نے ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔