وہاڑی: بیٹے نے سگی ماں اور سوتیلے باپ کو چھریوں کے وار کر کے مار ڈالا

Last Updated On 11 March,2020 05:02 pm

وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں بیٹے نے حقیقی والدہ اور سوتیلے باپ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں 107 ڈبلیو بی میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، قاتل محمدعثمان نے حقیقی والدہ اور سوتیلے باپ کو چھریوں کے وار کر کے ابدی نیند سلا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل عثمان ماں اور سوتیلے باپ کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی) گڑھا موڑ منتقل کر دی ہے۔

پولیس تھانہ مترو نے مقدمہ 127/20درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔