ایک روز قبل دفنایا گیا ’مردہ‘ گھر واپس لوٹ آیا

Last Updated On 10 March,2020 09:58 pm

چیچہ: (دنیا نیوز) ساہیوال کے علاقے چیچہ وطنی میں ایک روز قبل دفنایا گیا ’مردہ‘ گھر واپس لوٹ آیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد اسلم کا تعلق گاؤں 3 چودہ ایل سے ہے، محمد اسلم نشئی تھا اور چند روز قبل گم ہو گیا تھا، دو روز قبل چک 3 بارہ ایل کے محمد خالد کا انتقال ہو گیا۔

محمد خالد کی نعش چک 3 بارہ ایل کے قریب ملی، یہاں پر میاں چنوں کا بس سٹینڈ بھی موجود ہے۔ محمد اسلم کے خاندان والوں نے بنا کسی جانچ کے کے اس کی تدفین کر دی۔

مقامی لوگوں کے مطابق محمد اسلم کے خاندان والوں نے محمد خالد کی تدفین کی، اس سے اگلے دن محمد اسلم گھر واپس لوٹ آیا، جسے دیکھ کر اس کے گھر والے ششدر رہ گئے۔

گاؤں والوں کی بڑی تعداد اسلم کو دیکھنے اس کے گھر امڈ آئی، مرنے والے خالد کے ورثاء بھی اس کی قبر پر پہنچ گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد اسلم کو زندہ حالت میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اسلم نشہ کا عادی ہے اور اکثر گھر سےغائب رہتا تھا۔